نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

آکلینڈ(اے پی پی)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ کو ماؤنٹ مونگنوئی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو مہمان سری لنکن ٹیم کے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو پہلے میچ میں 45 رنز سے شکست دی تھی۔ میزبان ٹیم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے بھی پر عزم ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے (آج) ہفتہ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 8 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 11 جنوری کو شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...