سنوکر چیمپپن شپ،انڈر17کیٹگری کے فیصل ابرار فاتح

سنوکر چیمپپن شپ،انڈر17کیٹگری کے فیصل ابرار فاتح

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اسلام آباد سنوکر چیمپپن شپ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ۔ پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر نیکولے گویا اور تحریک انصاف کے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ چیمپین شپ میں 200سے زائد کیوئسٹ نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا۔ چیمپین شپ کے آخری روز انڈر۔17کیٹگری کے فائنل میں فیصل ابرار نے حیدرعباس کو 0-4فریم سے شکست دیکرچیمپین ہونیکا اعزاز حاصل کیا, انڈر۔20 کیٹگری کے فائنل میں فہد غفار کی صہیب عثمان کیخلاف 1-4فریم سے کامیابی حاصل کی ۔ ماسٹرز کیٹگری کا ٹائٹل مسعود احمد نے جیتا جنہوں نے فائنل میں ارشد قریشی کو 3-4فریم سے شکست دی ۔اختتامی تقریب میں پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نیکولے گویا اور سینیٹر شہزاد وسیم نے انعامات تقسیم کئے۔ رومانیہ کے سفیر نیکولے گویا کا اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان مستحکم تعلقات ہے , پاکستان نے سنوکر میں ورلڈ چیمپین پیدا کئے, اسلام آباد کے نوجوان کیوئسٹ کے روشن مستقبل کیلئے پر امید ہوں ,رومانیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم خود بھی سپورٹس مین ہے, عمران خان پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔

, اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹرڈاکٹرشہزاد وسیم نے کہا کہ سابق ورلڈ چیمپپن بابر مسیح, شہرام چینگزی عبدالرحیم اسلام آباد کی پہچان ہے, رومانیہ کیساتھ کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائینگے, سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان کوہ پیمائی کیلئے جنت ہے, رومانیہ کے کوہ پیما بڑی تعداد میں پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...