کراچی کنگز کا عماد وسیم کو کپتان برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان

کراچی کنگز کا عماد وسیم کو کپتان برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان
 کراچی کنگز کا عماد وسیم کو کپتان برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان

  


کراچی(سپورٹس ڈیسک)کراچی کنگز نے پی ایس ایل فور میں عماد وسیم کو کپتان برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔پی ایس ایل کے 2016 میں پہلے ایڈیشن کی ابتداء میں شعیب ملک کراچی کنگز کے کپتان تھے، انہوں نے ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تو انگلش آل راؤنڈر روی بوپارہ نے ٹیم کی کمان سنبھال لی، پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں قیادت سری لنکن بیٹسمین کمارسنگا کارا کے سپرد رہی، گزشتہ سال عماد وسیم نے 8 اور انگلش بیٹسمین ایون مورگن نے 3 میچز میں کراچی کنگز کی قیادت کی، ایک میچ میں محمد عامر کو بھی کپتانی کا موقع ملا۔غیر رسمی طور پر عماد وسیم کو پی ایس ایل فور کیلئے کپتان مقرر کیے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی تھیں تاہم اب فرنچائز کی مینجمنٹ نے انہیں قیادت سونپنے کا باضابطہ اعلان بھی کردیا ہے جبکہ جارح مزاج جنوبی افریقی بیٹسمین کولن انگرام پاکستانی آل راؤنڈر کے نائب ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...