بھارت کی پہلی اننگز 622رنز 7کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر ، پوجارا کے 193رنز

بھارت کی پہلی اننگز 622رنز 7کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر ، پوجارا کے 193رنز

سڈنی(اے پی پی) چیتشوار پوجارا اور ریشبھ پانٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز 622 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی، چیتشوار پوجارا 193 اور ریشبھ پانٹ ناقابل شکست 159، راریندرا جدیجا 81 اور میانک اگروال 77 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، آسٹریلیا نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالئے تھے اور اس کو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 598 رنز کی ضروت ہے، آسٹریلیا کے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزلووڈ نے 2 جبکہ مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعہ کو بھارت نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 303 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو چیتشوار پوجارا 130 اور ویہاری 39 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 101 رنز بنے تاہم ویہاری اپنے گزشتہ روز کے انفرادی سکور میں 3 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 42 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر لبوشگنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ چیتشوار پوجارا بھارت کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 193 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ راویندرا جدیجا بھارت کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 18 رنز بناکر مچل سٹارک کی گیند پر وکٹ کیپر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ریشبھ پانٹ 159 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے کے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلی اننگز 622 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کی مظاہرہ کرتے ہوئے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزلووڈ نے 2 جبکہ مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں آسٹریلیا کی طرف سے مارکس ہیرس اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے بھارتی اننگز کے سکور 622 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالئے تھے اور اس کو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 598 کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 10 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...