سری لنکن کپتان مالنگاآج کے میچ میں جیت کیلئے پرعزم

سری لنکن کپتان مالنگاآج کے میچ میں جیت کیلئے پرعزم
 سری لنکن کپتان مالنگاآج کے میچ میں جیت کیلئے پرعزم

  


آکلینڈ(اے پی پی)سری لنکن ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ باؤلر لیستھ ملنگا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ سیریز برابر کرنے کیلئے اگلے میچ میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو آئی لینڈرز کے خلاف تین میچون کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیوی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 45 رنز سے شکست دی تھی۔ لیستھ ملنگا نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انکی ٹیم پہلے میچ میں ہونے والی غلطیوں کو دوسرے میچ میں نہیں دوہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے اور اس مقصد کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...