ریشبھ پانٹ نے کیریئر بیسٹ اننگز کیساتھ دوسری سنچری جڑ دی

ریشبھ پانٹ نے کیریئر بیسٹ اننگز کیساتھ دوسری سنچری جڑ دی
 ریشبھ پانٹ نے کیریئر بیسٹ اننگز کیساتھ دوسری سنچری جڑ دی

  


سڈنی(اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پانٹ نے آسٹریلیا کے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری جڑ دی۔ ریشبھ پانٹ نے آسٹریلیا کے خلاف جمعہ کو سڈنی میں جاری چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش سٹروکس کھیلے اور نہ صرف اپنی دوسری سنچری سکور کی بلکہ میچ میں کینگروز کے خلاف اپنی ٹیم کی پوزیشن بھی مستحکم بنا دی۔

ریشبھ پانٹ نے ایک چھکے 15 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 159 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ یہ ریشبھ پانٹ کے کیریئر کی بیسٹ اننگز بھی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...