نوتھیہ جدید و قدیم اور گلبرگ کے باشندوں کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

نوتھیہ جدید و قدیم اور گلبرگ کے باشندوں کا گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

پشاور(سٹی رپورٹر)نوتھیہ جدید،قدیم،گلبرگ اور ملحقہ علاقوں کے رہائیشیوں اور ڈسٹرکٹ ناظمین نے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نوتھیہ سے ریلی کی شکل میں صدر روڈ پہنچ گئے جہاں پر جمع ہوکر مظاہرین نے ٹائر جلا کر مین صدرروڈ کو دوطرفہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس کی وجہ سے صدر روڈ پر گاڑیوں کے قطاریں لگ گئے مظاہرین نے محکمہ سوئی گیس حکام اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے قیادت پشاورڈسٹرکٹ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سید ظاہر شاہ ایڈوکیٹ ، ناظم کفایت اللہ اور علاقے کے مشران کررہے تھے ۔اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھا کہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے باعث نوتھیہ جدیدوقدیم، گلبرگ اور ملحقہ علاقوں کے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے گیس موجود نہیں ہوتی اور جب بھی گیس آتی ہے تو کم پریشرکی وجہ سے وہ اسعمال کی قابل نہیں ہوتی جس سے گھریلوی ضروریات پوری نہیں انہوں نے کہا کہ سوی گیس حکام کے ساتھ کئی بار مزاکرات کرئے گئے ہیں اور بار بار گیس کا مسلہ حل کرنے کے وعدے کرتے ہیں لیکن ابھی تک مسلہ حل نہ ہوسکا انہوں نے کہا کہ جی ایم سوئی گیس عوام کو سہولت دینے میں ناکام ہو چکاہے لہذا انہیں فوری مستعفی ہونا چاہیے مظاہرے کو ختم کرنے اور روڈ کھولنے کیلئے کینٹ پولیس نے مظاہرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد روڈ کو کھول دیا مظاہرین نے حکومت کو 10 دن کا ٹائم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم بھر پور احتجاج کرینگے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...