خیبر ،قوم کلا خیل کا کوئلہ مائنز بند کرنے کیخلاف مظاہرہ

خیبر ،قوم کلا خیل کا کوئلہ مائنز بند کرنے کیخلاف مظاہرہ

پشاور(سٹی رپورٹر)باڑہ ضلع خیبر کے قوم کلا خیل کے مشران نے انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقامی لوگوں کاکو ئلہ ما ئنز بند کر نے اور غریب عوام سے روزگار چھننے کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقیوم، انورخان، کمین گل، حاجی نظیرالدین، حاجی فضل الرحمن اور دیگر مشران کاکہنا تھا کہ قوم کلا خیل کے 330ایکڑ زمین پر سید امین نا می شخص نے غیر قانونی طور پرجعلی دستاویزات پر کوئلہ مائینز کی لیز حاصل کیا تھا جس کے بعد فاٹا ٹریبونل نے مقامی ضلعی انتظامیہ کو جرگہ تشکیل دینے کی ہدایات دئے تھے جس میں مقامی رائے اور لوگوں کی راضہ مندی سے سید امین کو لیز جاری کیا جانے کی ہدیات کئے گئے لیکن مقامی جرگے نے سید امین کو لیز دینے سے انکار کیاانہوں نے کہاکہ مذ کور ہ شخص نے جھوٹی اور جعلی دستخظوں سے غیر آ ئینی طر یقے سے پروسپکٹنگ لا ئسنس حا صل کر لیا ہے جو اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نے ان کو احکاما ت جا ر ی کر نے کا فیصلہ کیا ہم نے ان کے فیصلے کو ہا ئی کورٹ میں چیلنج کر تے ہو ئے ان پر کیس کیاجو اب بھی کو رٹ میں چل ر ہا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر با ڑ ہ عصمت نے یکم جنوری سے الٹا ہمارے مائنز کو بند کردی جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ سید امین کے مائنز تو تنازعہ کی وجہ سے بند ہے ہمارے مائنز پر کسی قسم کا تنازعہ نہیں اور اے سی باڑہ نے بغیر کسی وجہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہمارے آتھ مائنز بند کردی جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کا رزگار بند ہوگیاہے انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع سے ایف سی آر کے خاتمے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ ایف سی آر قانون کا استعمال کرتے ہیں اور غریب عوام کو بے جا تنگ کرتے ہے جس کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیا جائے ۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان،چیف جسٹس آ ف پاکستان،وزیراعلیٰ محمود خان،گور نر شاہ فرمان اور د یگر حکام با لا سے اپیل کی ہے کہ کلا خیل قوم کی کو ئلہ ما ئنز کو جلد از جلد شروع کیا جا ئے اور اسسٹنٹ کمشنر کو احکاما ت جا ر ی کرکے کہ وہ قومی مسائل میں دخل اندزای نہ کر یں بصور ت د یگر ہم ان کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھے نگے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...