ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال لکی مروت کی منتقلی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ،ڈاکٹر ہشام

ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال لکی مروت کی منتقلی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ،ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختون خواکے وزیرِ صحت ڈاکٹر ھشام انعام اللہ خان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے مجوزہ منصوبے کو نورنگ ضلع لکی مروت سے کسی اور جگہ منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہاں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر صحت نے مذکورہ خبر کو غلط، گمراہ کن، من گھٹرت اور منفی پروپیگینڈہ قرار دیتے ہوئے مایوس ذہن کا اختراع قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے بے بنیاد پروپیگیڈے کا مقصد عوام میں بے چینی پھیلانا ہے جو کہ نہایت گری ہوئی حرکت ہے۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ شکست خوردہ عناصر ایسے طریقوں سے اپنا قد مذید گھٹا رہے ہیں۔ لہذا اِنھیں ایسے ہتکنڈوں سے باز آنا چاہیے۔