قوم چار نکاتی ایجنڈے پر متفق ہے ،سینیٹر تاج محمد آفریدی

قوم چار نکاتی ایجنڈے پر متفق ہے ،سینیٹر تاج محمد آفریدی

خیبر(بیورو رپورٹ) سینیٹر الحاج تاج محمد افریدی کی کوششوں سے نصرت اللہ عرف تولا شینواری کے حجرے میں خوگاخیل قبیلے کا گرینڈجرگہ منعقد ھوا جس میں شاہ حسین شینواری ،ملک رسول جان ،ملک تاج الدین ،ملک طاہر خان،رازق شینواری اور نوجوان خوگہ خیل تنظیم کے صدر اسرار شینواری سمیت کثیر تعداد میں مشران و کشران نے شرکت کی ۔جرگہ میں سینیٹر تاج محمدنے خوگہ خیل قوم کے ساتھ طویل مذاکرات کئے اور کامیاب مذاکرات کے بعد خوگہ خیل قوم کے مشران کے ہمراہ مشترکی اعلامیہ جاری کیا اس موقع پر بعد سینیٹر تاج محمد افریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم چار نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوگئی پہلا یہ کہ طورخم میں این ایل سی حکام فیز ون کو خالی کرایا جائے کیونکہ ان کا معاہدہ ختم ہوا ہے دوسرا یہ کہ این ایل سی میں تمام افراد خوگہ خیل قوم سے لئے جائینگے باہر کے افراد کو فوری ہٹایا جائے تیسرا یہ کہ خوگاخیل قوم کی اراضی کی حد براری کی جائے چوتھا یہ کہ قوم کو جو 24.5 فیصد حصہ دیا جا رہا ھے سالانہ اضافہ 5 کی بجائے 10 فیصد کیا جائے۔ اس موقع پر اے این پی ضلع خیبر کے صدرشاہ حسین شینواری، پی ٹی ائی کے رہنماعبدالرازق شینواری اور تنظیم نوجوانان خوگا خیل کے صدراسرار شینواری نے خطاب کرتے ہوے سینیٹر کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ قوم ایک بات پر متفق ھو گئی۔ قوم نے این ایل سی حکام پر واضح کر دیا کہ اس سلسلے میں قوم سے مذاکرات کرے بصورت دیگر 15 جنوری کے بعد قوم اپنا لائحہ عمل تیار کرے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...