سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق کا کڈنی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق کا کڈنی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)سیکرٹری صحت خیبر پختونخواڈاکٹر فاروق جمیل نے جمعہ کے روز خاتون ایم پی اے عائشہ بانو کے ہمراہ انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مختلف وارڈز، یونٹس اور آپریشن تھیٹرز کا معائنہ کیااوروہاں پر صفائی اور ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 120 بیڈز پر مشتمل اس ہسپتال میں روزانہ 500 سے 600تک مریضوں کا اوپی ڈی میں معائنہ کیاجاتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق جمیل نے گردوں کے مریضوں کیلئے80 بیڈز اورچار اوٹیز پر مشتمل نئی عمارت کو فعال بنانے کیلئے وسائل فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور ہدایت کی کہ ہسپتال میں کڈنی کے مریضوں کو مفت علاج اور مفت ادوایات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے مشن کے مطابق تمام شعبوں کی ترقی کیلئے ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرنے پر زور دیا۔ ایم پی اے عائشہ بانو نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں موجود مسائل کے حل کیلئے اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ایم پی اے نے کڈنی انسٹی ٹیوٹ میں نئی عمارت کیلئے مزید فنڈزاورہیومن ریسورس کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی ۔