گندم کی ترسیل یقینی بنانا محکمہ خواراک کی ذمہ داری ہے ،قلندر خان لودھی

گندم کی ترسیل یقینی بنانا محکمہ خواراک کی ذمہ داری ہے ،قلندر خان لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر خوراک خیبر پختونخوا حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ صوبے کے طول و عرض میں گندم کی ترسیل یقینی بنانا محکمہ خواراک کی ذمہ داری اور یہ ذمہ داری محکمہ احسن طریقے سے ادا کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اضاخیل گودام کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ خوراک اوردیگر اہلکار بھی انکے ہمراہ تھے۔ وزیر خوراک نے گودام میں پڑے گندم کا جائزہ لینے کے علاوہ عملے کی حاضری چیک کی اور مختلف احکامات جاری کئے۔ وزیر خوراک نے کہا کہ محکمہ خوراک ایک ذمہ دار محکمہ ہے اسلئے اس محکمے کے اہلکاروں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔اور انکی معمولی سی لاپرواہی بڑے نقصان کا سبب بن سکتاہے۔وزیر خوراک نے کہا کہ محکمہ خوراک میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائیگی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔