وزیر قانون سلطان محمد سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن دیر بالا کے وفد کی ملاقات

وزیر قانون سلطان محمد سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن دیر بالا کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امورسلطان محمد خان سے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن دیر بالا کے ایک وفد نے صدربار ایسوسی ایشن صدر جاویداختر ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر بار یسوسی ایشن کے صدر جاویداختر ایڈوکیٹ نے وزیر قانون کے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن دیر بالا کو عمارت نہ ہونے اور فنڈز کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور خاص طور پر وکلا برادری اور لیڈیز بار کے کمرے تعمیر کرنے کے لئے بھی مالی معاونت کی اشد ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر قانون نے وفد کے مسائل کو انتہائی توجہ سے سنتے ہوئے انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کرنے اور جلد مالی گرانٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔