پشاور کے علاقے صدر کالی بھاڑی میں دھماکہ، تین افراد زخمی

پشاور کے علاقے صدر کالی بھاڑی میں دھماکہ، تین افراد زخمی
پشاور کے علاقے صدر کالی بھاڑی میں دھماکہ، تین افراد زخمی

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے صدر کالی بھاڑی میں ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد صدر کالی بھاڑی میں واقع ایک گلی میں کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کی شدت کافی زیادہ تھی، جس سے آس پاس واقع متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریب ہی نصب ایک بجلی کا ٹرانسفر بھی متاثر ہوا جبکہ بجلی کی تاریں بھی گر گئیں۔دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...