کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سکول وین میں آگ لگنے سے متعدد بچے جھلس کر زخمی

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سکول وین میں آگ لگنے سے متعدد بچے جھلس کر زخمی
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سکول وین میں آگ لگنے سے متعدد بچے جھلس کر زخمی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اورنگی ٹاؤن میں قطرہسپتال کے قریب ایک اسکول وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔

بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔اب تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔دوسری جانب پولیس حکام جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...