آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، خواجہ برادران کے ریمانڈ میں19 جنوری تک توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، خواجہ برادران کے ریمانڈ میں19 جنوری تک توسیع
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، خواجہ برادران کے ریمانڈ میں19 جنوری تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کے ریمانڈ میں مزید توسیع کیلئے نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 19 جنوری تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتارسعدرفیق اور سلیمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیاگیا، احتساب عدالت کے جج نجم الحسن ریفرنس کی سماعت کی۔نیب نے خواجہ سعد رفیق کے مزید جسمانی ریمانڈکی استدعاکرتے ہوئے کہا کہ 3 ارب روپے ندیم ضیا اور سلیمان رفیق کے اکاﺅنٹس میں گئے ،مزید تفتیش کیلئے دونوں کے بیٹوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ،تفتیشی افسر نے کہا کہ پیراگون کے 5 اکاﺅنٹس اورندیم ضیا کی فیملی ممبر کے 12 اکاﺅنٹس ہیں ،پیراگون سٹی میں 20 پلاٹ خواجہ برادران کے نام پرہیں،پیراگون سٹی کے پٹواریوں سے بھی انکوائری کی گئی،پیراگون سٹی میں جتنی ٹرانزیکشن ہوئی تمام افراد کو نوٹس جاری کردیئے ،نیب کا کہناتھا کہ پیراگون کا کچھ ریکارڈ برآمدکیاگیا ہے ۔
عدالت نے تفتیشی افسر اور ملزمان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا اور ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 19 جنوری تک توسیع کردی۔