نیب لاہور کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نمبردار کے گھر پر چھاپہ، کیا کچھ برآمد ہوا ؟ جان کر یقین کرنا مشکل

نیب لاہور کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نمبردار کے گھر پر چھاپہ، کیا کچھ برآمد ہوا ؟ ...
نیب لاہور کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نمبردار کے گھر پر چھاپہ، کیا کچھ برآمد ہوا ؟ جان کر یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ویب ڈیسک) نیب لاہور کی ٹیم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نمبردار کے گھر پر چھاپہ مار کر 27 کروڑ روپے کی نقدی، 5 کلو سونا، زیورات، 2 کاریں قبضہ میں لے لیں۔

نمبردار جاوید نے دیواروں اور چھتوں کے اندر زیورات اور سونا چھپا رکھا تھا۔ 2 گھنٹے جاری رہنے والی نیب کارروائی کے دوران دیہاتیوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں اور منافع کا لالچ دے کر شہریوں سے زرعی زمینیں اورجمع پونجی ہتھیائی گئی، ایم این ایم کمپنی کے خلاف فیصل آباد ایف آئی اے کی طرف سے چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے برآمد کیے گئے۔ بعدازاں یہ مقدمہ نیب کو سونپ دیا گیا۔

اس کی تفتیش کے دوران نیب لاہور کی ٹیم نے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر چک نمبر287 ج ب میں پولیس نفری کے ہمراہ نمبردار جاوید کے گھر چھاپہ مارا، تلاشی کے دوران چھتوں کی سیلنگ اور دیواریں توڑ کر 27 کروڑ روپے، پانچ کلو سونا اوردو کاریں برآمدکرلیں۔ ذرائع کے مطابق جاوید نمبردار ایم این ایم کمپنی کا ایریا منیجر تھا۔