پاکستان کا وہ ایک کام جس پر ترک صدر باغ باغ ہو گئے ، عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پوری دنیا کے سامنے اعلان کر دیا

پاکستان کا وہ ایک کام جس پر ترک صدر باغ باغ ہو گئے ، عمران خان کے ہمراہ پریس ...
پاکستان کا وہ ایک کام جس پر ترک صدر باغ باغ ہو گئے ، عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پوری دنیا کے سامنے اعلان کر دیا

  


انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے گولن ترک فاﺅنڈیشن کو کالعدم قراردینے سے متعلق پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان، افغانستان اورترکی کا سہ فریقی اجلاس وقت کی اہم ضرورت ہےجس کا تسلسل باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

ترک صدر نے انقرہ میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا اور مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’سہ فریقی اجلاس سے متعدد دیگر مسائل بھی حل ہوں گے جو تینوں ممالک کو درپیش ہیں۔انہوں نے کہا استنبول اور اسلام آباد کو مشترکہ طور پر سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے اسلیے پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔ترک صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان سے تربیتی طیارے حاصل کیے اسی طرح ترک دفاعی نظام میں شامل میزائل اسلام آباد کو فروخت کیے جائیں گے۔رجب طیب اردوان نے سال 2019 کو پاک ترک تعلقات کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے‘۔

مزید : قومی


loading...