پاکستان داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہے: وزیراعظم عمران خان

پاکستان داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہے: وزیراعظم عمران خان
پاکستان داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہے: وزیراعظم عمران خان

  


انقرہ(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ پاکستان داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک ساتھ نماز جمعہ بھی ادا کی۔

دوسری جانب انقرہ میں ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا انقرہ میں خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات ہیں جو مستحکم ہورہے ہیں اور تعلقات میں گرم جوشی پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک فاؤنڈیشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان میں تبدیلی کے لیے بہت جہدوجہد کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگلے 5 سال میں 50 لاکھ گھر تعمیر کرنےکا منصوبہ ہے، اس لیے ہاؤسنگ شعبے میں ترک کمپنیوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مدینےکی ریاست کی طرز بھی نظام لانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...