علی رضا عابدی کا قتل ہائی پروفائل قتل ،قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے ،فاروق ستار

علی رضا عابدی کا قتل ہائی پروفائل قتل ،قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری ...
علی رضا عابدی کا قتل ہائی پروفائل قتل ،قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے ،فاروق ستار

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کا قتل ہائی پروفائل قتل ہے ،ہم قاتلوں کی گرفتاری تک اپنااحتجاج جاری رکھیں گے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا عابدی1986 والی ایم کیو ایم بنانا چاہتے تھے سازشی عناصر کو یہ منظور نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قاتل بے نقاب ہونے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ،ہم علی رضا عابدی کے قاتلوں کو ضرور گرفتارکروائیں گے ۔ علی رضا عابدی کے قاتل ابھی تک لاپتہ ہیں اورحکومت نے قاتلوں کی گرفتاری بارے کچھ نہیں بتایا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...