یہاں کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی، چیف جسٹس نے شہری کی اراضی پر قبضہ کیخلاف کیس میں طیفی بٹ کو طلب کر لیا

یہاں کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی، چیف جسٹس نے شہری کی اراضی پر قبضہ کیخلاف کیس ...
یہاں کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی، چیف جسٹس نے شہری کی اراضی پر قبضہ کیخلاف کیس میں طیفی بٹ کو طلب کر لیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہری کی اراضی پر قبضہ کیخلاف کیس میں طیفی بٹ کو سہ پہر3 بجے طلب کر لیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ طیفی بٹ کو پیش کریں یہاں کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے شہری کی اراضی پر قبضہ کرنے کیخلاف طیفی بٹ کیخلاف کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے طیفی بٹ؟ایس پی سٹی معاذ ظفر نے بتایا کہ طیفی بٹ نے اندرون شہر 3 کنال اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے ، طیفی بٹ نے حمیرابٹ پر بہت ظلم کیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ سوئے ہیں؟کیوں نہیں پکڑا ،طیفی بٹ کو پیش کریں یہاں کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی ۔ چیف جسٹس پاکستان نے طیفی بٹ کو سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...