نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار

نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار
نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) قوانین میں ترامیم سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہیں اورگزشتہ دو ہفتے سے حکومت اور اپوزیشن میں اہم بیٹھک نہ ہو سکی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہیں اورگزشتہ دو ہفتے سے حکومت اور اپوزیشن میں اہم بیٹھک نہ ہو سکی،ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کے درمیان چار ملاقاتیںہو چکی ہیں ،ذرائع وزارت قانون کا کہنا ہے کہ جو بھی ترمیم ہو گی عدالتی فیصلے آئینی طریقہ کار کے مطابق ہو گی،حکومتی ممبران کی جانب سے کمیٹی میں فروغ نسیم، ملیکہ بخاری علی محمد خان شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ایاز صادق، نوید قمر،زاہد حامد ودیگر ارکان شامل ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...