”میں ان لوگوں سے ناراض ہوتا ہو ں جو ۔۔“ چیف جسٹس نے ایسے ریمارکس دیدیئے کہ عدالت میں موجود ہر کوئی ان کا شکریہ ادا کرنے لگا

”میں ان لوگوں سے ناراض ہوتا ہو ں جو ۔۔“ چیف جسٹس نے ایسے ریمارکس دیدیئے کہ ...
”میں ان لوگوں سے ناراض ہوتا ہو ں جو ۔۔“ چیف جسٹس نے ایسے ریمارکس دیدیئے کہ عدالت میں موجود ہر کوئی ان کا شکریہ ادا کرنے لگا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کا بجٹ مختص کرنے پر از خود نوٹس نمٹا دیا ہے ۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری ہسپتالوں میں از خود نوٹس کی سماعت کی جس دوران سیکریٹر ی صحت پنجاب نے کہا کہ پے کمیشن کی سفارشات پر پنجاب کابینہ نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھا دیں،اضافی تنخواہوں کی مد میں16.60ارب روپے سا لانہ رقم مختص کی گئی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے پے کمیشن نے 16.60 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں جس پر ڈاکٹر سلمان کاظمی نے عدالت میں کہا کہ ڈاکٹرز کی سرکاری رہائشگاہوں کے مسائل ہیں ۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں پر ناراض ہوتا ہوں جو شکریہ ادا نہیں کرتے جس پر کمرہ عدالت میں موجود ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے عدالت سے اظہار تشکر کیا ۔

مزید : قومی


loading...