پاک بحریہ، میری ٹائم سکیورٹی کے جہازوں کا قطری بندرگاہ کا دورہ‘ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا
کراچی (آئی این پی) پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی کے جہازوں پی این ایس خیبر‘ راہ نورد‘ مدد گار اور ڑوب نے قطر کی بندرگاہ کا دورہ کر کے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا،مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
جمعہ کو پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے قطر کا دورہ کیا۔ جہازوں میں پی این ایس خیبر‘ راہ نورد‘ مدد گار اور ڑوب شامل ہیں۔ مشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے کمانڈر قطرامیری نیول فورسز اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستانی وفد نے قطر امیری نیوی کے جہازوں الدیبل اور ہواد کا بھی دورہ کیا۔ دونوں ملکوں کے جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ جہازوں کے دوروں سے دونوں ملکوںکے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔