العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر

العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر
العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلا نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر اعتراض دور کرکے دوبارہ دائر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث ان کی سزا معطل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس پر عدالت نے اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

عدالت کی جانب سے درخواست پر اعتراضات ہونے کی وجہ سے وکلا نے درخواست واپس لے لی تھی اور اب نواز شریف کے وکلا نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر کردی، درخواست نواز شریف کے وکیل منور اقبال دگل نے دائر کی۔ ذرائع کے مطابق درخواست پیر کو سماعت کے لئے مقررہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا گیا جس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے کی استدعا کی گئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...