سعد رفیق نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بڑا اعلان کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ہے اور ان کو حکمران بنانے والے خود پچھتا رہے ہیں۔
لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منی بجٹ آرہا ہے جو مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے۔(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ہے، ان کو حکمران بنانے والے خود پچھتارہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ملک میں انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے جو زیادہ دیر نہیں چلے گا، یہ وقت بدلے اور بہت جلد بدلے گا۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے پیراگون ہاو¿سنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں انہیں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔