اسد عمر کو زندگی میں کس واحد چیز کا افسوس ہے ؟پہلی مرتبہ دل کھول کر رکھ دیا ، ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ ان کی خواہش پر آپ بھی عش عش کرا ٹھیں گے

اسد عمر کو زندگی میں کس واحد چیز کا افسوس ہے ؟پہلی مرتبہ دل کھول کر رکھ دیا ، ...
اسد عمر کو زندگی میں کس واحد چیز کا افسوس ہے ؟پہلی مرتبہ دل کھول کر رکھ دیا ، ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ ان کی خواہش پر آپ بھی عش عش کرا ٹھیں گے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پہلی مرتبہ اپنا دل کھول کر رکھ دیاہے اور اپنی ایسی خواہش کا اظہار کر دیا جو کہ ان کی پوری نہیں ہو سکی ہے جسے جان کر یقینا آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے ۔

انگریزی اخبار ” ٹریبون “ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں اسد عمر نے بتایا کہ ”مجھے زندگی میں صرف ایک ہی افسوس ہے کہ میری کوئی بیٹی نہیں ہے اس کے علاوہ کوئی بھی پچھتاوا نہیں ہے ۔“اسد عمر کا کہناتھا کہ میں ناکامی سے گھبراتا نہیں ہوں ، میرا نتائج پر کوئی کنٹرول نہیں ہے ، میں درست ترجیحات اختیار کرتا ہوں ، سخت محنت کرتا ہوں اور دیانت داری سے فیصلے کرتاہوں اور اس کے بعد نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ مجھ میں پر اعتمادی بڑے رسک لینے ، سخت محنت کرنے اور بلاآخر حاصل ہونے والی کامیابی سے بڑھتا ہے ۔میں پاکستان کو مستحکم ترقی کے راستے پر لانا چاہتا ہوں جو کہ بھیک مانگنے کے ایک چکر کو ختم کرے گا ۔

مزید : قومی


loading...