وفاقی حکومت کا تعلیمی اداروں میں قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں میں قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سکولوں اور جامعات کی زمینوں پر قابض گروپس کیخلاف آپریشن تیز کیا جا رہا ہے،نوجوان طلبا کی جانب سے بھی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، تعلیمی اداروں میں قبضہ مافیا کی سرگرمیاں مانیٹر ہو رہی ہیں۔
عثمان بزدار کا کہناتھاکہ قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ ختم کر ایا جائے گا، دیگر جامعات میں بھی ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کی پلاننگ کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی درسگاہوں پر ناجائز قبضہ شرمناک ہے، مافیا انجام کیلئے تیار رہے، وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزیراعظم نے نوجونواں کی تعلیم کی راہ میں درپیش رکاوٹیں ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، طلبا قبضہ گروپ یا لینڈ مافیا کی نشاندہی کریں، حکومت کارروائی کرے گی۔