سال نو کا پہلا سورج گرہن کل ہو گا،پاکستان میں دکھائی دے گا یا نہیں؟ آپ بھی جانئے

سال نو کا پہلا سورج گرہن کل ہو گا،پاکستان میں دکھائی دے گا یا نہیں؟ آپ بھی ...
سال نو کا پہلا سورج گرہن کل ہو گا،پاکستان میں دکھائی دے گا یا نہیں؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سال نو کا پہلا سورج گرہن6 جنوری اتوار (کل)ہوگا،سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ نئے سال کا پہلا سورج گرہن کل ہو گاجو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرین بیجنگ ،سیﺅل ،ٹوکیو ،ناتھ پیسفک ،نارتھ ایسٹ ایشیامیں دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سورج کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے 34 منٹ پر جزوی گرہن لگے گا،شام 6 بجے کر 41 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہو گا،سورج گرہن کا پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے 49 منٹ پر ختم ہو گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال 2 چاندگرہین اور 3 سورج گرہن ہوں گے ،سال 2019 کا پہلا چاند گرہن21 جنوری کو ہوگا،سال نو کا پہلا چاندگرہن بھی پاکستان نہیں دیکھاجا سکے گا،موسم کی پیشنگوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سال 2019 کا دوسراسورج گرہن 2 اور3 جولائی کے درمیان ہو گاجبکہ سال 2019 کا دوسر اچاند گرہن 16 اور 17 کے درمیان ہوگا،دوسرا چاند گرہن پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گاجبکہ سال کا دوسراسورج گرہن بھی پاکستان نہیں دیکھا جا سکے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 26 دسمبر کو سال کا آخری سورج گرہن ہو گا۔