بسنت ہو گی یا نہیں ؟ حکومت نے حتمی اعلان کر دیا

بسنت ہو گی یا نہیں ؟ حکومت نے حتمی اعلان کر دیا
بسنت ہو گی یا نہیں ؟ حکومت نے حتمی اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر قانون راجہ بشار ت نے اعلان کیا ہے کہ بسنت منانے کافیصلہ روک دیا گیا ہے اور عدلت کہے گی تب ہی بسنت ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ثقافت فیاض الحسن نے کچھ عرصہ قبل بسنت منانے کا اعلان کیا تھا جس پر ہر طرف ہنگامہ برپا تھا جبکہ عدالتوں میں بسنت کیخلاف درخواستیں بھی دائر کی گئیں تاہم اب اس معاملے پر حکومت کی جانب سے بھی حتمی اعلان کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے قانون راجہ بشارت نے شکوہ کرتے ہوئے بسنت کے اعلان سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بسنت منانے کا فیصلہ روک دیا گیا ہے اور عدالت کہے گی تب ہی بسنت ہوگی ۔ان کا کہناتھا کہ بسنت سے ہونے والے نقصان کی ذمہ داری کون لے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آرڈرکو تبدیل کر رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -