چودھری برادران کی انکوائریز بند کرنے کے ریفرنس کی سماعت8 جنوری تک ملتوی

چودھری برادران کی انکوائریز بند کرنے کے ریفرنس کی سماعت8 جنوری تک ملتوی
چودھری برادران کی انکوائریز بند کرنے کے ریفرنس کی سماعت8 جنوری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے چودھری برادران کی انکوائریز بند کرنے کے ریفرنس کی سماعت8 جنوری تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری برادران کی انکوائریزبندکرنے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب نے ریفرنس میں کہا ہے کہ چودھری برادران کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کاکیس چل رہاتھا ،چودھری شجاعت سے 28پلاٹوں سے متعلق تحقیقات کی گئیں،تحقیقات میں معلوم ہواپلاٹس چودھری برادران کے ملازم نے خریدے،نیب نے مزید بتایا کہ چودھری برادران کیخلاف دستاویزی یازبانی شواہدنہیں ملے،نیب نے سورس رپورٹ مستردکرتے ہوئے تحقیقات بندکردیںاور چیئرمین نیب نے انکوائری بندکرنے کی منظوری دےدی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔