کیا حنیف عباسی نے اپنی بیٹی اریبہ عباسی کے تبادلے کیلئے وزیر قانون کو سفارش کی تھی ؟ راجہ بشارت نے آڈیو کال والے معاملے پر خاموشی توڑی دی ، بڑا نکشاف کر دیا

کیا حنیف عباسی نے اپنی بیٹی اریبہ عباسی کے تبادلے کیلئے وزیر قانون کو سفارش ...
کیا حنیف عباسی نے اپنی بیٹی اریبہ عباسی کے تبادلے کیلئے وزیر قانون کو سفارش کی تھی ؟ راجہ بشارت نے آڈیو کال والے معاملے پر خاموشی توڑی دی ، بڑا نکشاف کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر قانون راجہ بشارت کی کچھ عرصہ قبل ایک آڈیو کال لیک ہوئی تھی جس میںوہ راولپنڈی کے ایک ہسپتال کے ایم ایس کو فون کال پر ن لیگ رہنما حنیف عباسی کی بیٹی کے تبادلے کیلئے زور ڈال رہے تھے ۔

اس فون کال کے منظر عام پر آنے کے بعد سیاست میں تہلکہ برپا ہو گیا اور وفاقی وزیر کو خوب ملامت کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب انہوں نے اس واقعے کے بعد پہلی مرتبہ خاموشی توڑ دی ہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوزکو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر قانون راجہ بشارت کاکہنا تھا کہ ایک مشترکہ دوست نے ڈاکٹر اریبہ عباسی کے کام کیلئے کہا تھا اور میں نے ایم ایس کو ٹیلیفون کیا تو ان کا رویہ کچھ درست نہیں تھا ۔ ان کا کہناتھا کہ اریبہ عباسی کے تبادلے سے متعلق مجھے حنیف عباسی نے اپروچ نہیں کیا تھا ۔

ان کا کہناتھا کہ اورنج لائن اور میٹر جیسے سفید ہاتھی کو اربوں روپے دے کر چلا رہے ہیں ، پولیس آرڈر میں تبدیلی لار ہے ہیں ، تھانیدار اب بیس بیس گھنٹے کے بجائے صرف 8 گھنٹے ڈیوٹی دے گا ۔

مزید : قومی


loading...