موسم کی خرابی،چیئرمین پیپلزپارٹی کادورہ لاہورملتوی

موسم کی خرابی،چیئرمین پیپلزپارٹی کادورہ لاہورملتوی
موسم کی خرابی،چیئرمین پیپلزپارٹی کادورہ لاہورملتوی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ لاہور ملتوی ہو گیا۔بلاول بھٹو زرداری ملٹی میڈیا کے ذریعے ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کیلئے لاہور آنا تھا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے ان کا دورہ لاہور ملتوی ہو گیا اب وہ ملٹی میڈیا کے ذریعے ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...