پروٹیز نے شاہینوں کے پر کاٹ دیے، پوری ٹیم 294 پر ڈھیر ، جیت کیلئے صرف41 رنز کا ہدف

پروٹیز نے شاہینوں کے پر کاٹ دیے، پوری ٹیم 294 پر ڈھیر ، جیت کیلئے صرف41 رنز کا ...
پروٹیز نے شاہینوں کے پر کاٹ دیے، پوری ٹیم 294 پر ڈھیر ، جیت کیلئے صرف41 رنز کا ہدف

  


کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے باﺅلرز کے سامنے پاکستانی بلے بازوں کی مزاحمت دم توڑگئی۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کو جیت کیلئے 41 رنز کا ہدف دے دیا۔ میچ کے تیسرے روز کا اختتام ہوچکا ہے، جنوبی افریقن ٹیم چوتھے روز اپنی دوسری اننگ کا آغاز کرے گی۔

شاہینوں اور پروٹیز کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے باز ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔ پوری ٹیم صرف 294 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ شان مسعود، اسد شفیق اور بابر اعظم کی نصف سنچریز کی بدولت قومی ٹیم ایک اننگ کی شکست سے بچ گئی۔ شان مسعود نے 61، اسد شفیق نے 88 اور بابر اعظم نے 72 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور ربادا نے تباہ کن باﺅلنگ کرکے شاہینوں کے پرخچے اڑا دیے۔ دونوں نے 4، 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ فلینڈر اور اولیور نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلیسز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اوپننگ پر آئے مرکرام نے 78 رنز بنائے اور پاکستانی باولرز کا بھرکس نکال دیا ۔ان کے علاوہ باواما نے 75 اور ڈی کاک نے 59 رنز کی اننگ کھیل کرٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ۔اس طرح نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 431 رنز کی اننگ کھیلی ۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 33 اوورز میں 88 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شاہن شاہ آفریدی نے 27 اوورز میں 123 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ ان کے علاوہ محمد عباس اور شان مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستان کی پوری ٹیم کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکی صرف 177 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں سرفراز احمد نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے اورا ن کے علاوہ شان مسعود نے 44 رنز کی اننگ کھیلی ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...