پشاور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا مالک پکڑا گیا ، یہ کون ہے اور کہاں سے گرفتار ہوا ؟ بڑا انکشاف

پشاور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا مالک پکڑا گیا ، یہ کون ہے اور کہاں ...
پشاور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا مالک پکڑا گیا ، یہ کون ہے اور کہاں سے گرفتار ہوا ؟ بڑا انکشاف

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مبینہ مالک کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں ایک شخص سفید رنگ کی گاڑی میں آتا دکھائی دیتا ہے اور ایک جانب گاڑی پارک کرتاہے اور خود چادر لپیٹ کر پیدل واپس چلا جاتاہے تاہم چند لمحوں کے بعد گاڑی دھماکے سے اڑ جاتی ہے ۔ اور قریب سے گزرنے والے افراد زخمی ہوجاتے ہیں ۔

دھماکے میں تقریب چھ افراد زخمی ہوئے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات آغاز کرتے ہوئے کارروائی کی اور گاڑی کے مبینہ مالک کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔اسے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ویڈیو د یکھئے 

یاد رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے صدر کالی بھاڑی میں ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا اعلاج جاری ہے ۔

مزید : قومی


loading...