وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑی یہ خاتون کس معروف ترین شخصیت کی اہلیہ ہیں؟ نام جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑی یہ خاتون کس معروف ترین شخصیت کی اہلیہ ہیں؟ نام ...
وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑی یہ خاتون کس معروف ترین شخصیت کی اہلیہ ہیں؟ نام جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کامیڈی کے بادشاہ اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے والے مرحوم فنکار ” ببو برال “ کو اس دنیا سے بچھڑے تقریبا 8 سال بیت چکے ہیں تاہم پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ان کے اہل خانہ کی مالی امداد کر کے انتہائی شاندار کام کر دیا ہے جس کی ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو گیا ہے ۔
عمومی طور پر پاکستان میں فنکار کسم پرسی کی زندگی گزار پر مجبور ہو جاتے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال اداکارہ ” روحی بانو “ کی ہے جسے بالکل بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام نہایت ہی قابل دید ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معروف گلوکارہ تصور خانم اور معروف کامیڈین ببو برال مرحوم کی بیوہ ثوبیہ کو مالی امداد کے چیک پیش کیے ۔ تصور خانم کی جانب سے چیک ان کے بھتیجے نے وصول کیا ۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
ببو برال پاسکتان کے شہر گوجرانوالہ میں 1982 سے اپنے کامیڈی کے کیریئر کا آغاز کیا اور وہ 2011 تک ایکٹو رہے تاہم وہ سرطان اور گردوں کی بیماری مبتلا ہو گئے جس کے بعد ہ 47 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ۔ ان کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں ۔ببو برال نے اپنے کیر یئر میں بے پنا ہ شاندار سٹیج ڈرامے کیے جو کہ عوام میں نہایت مقبول ہوئے جن میں سب سے مشہور ایک نام ” شرطیہ مٹھے “ بھی ہے ۔

مزید :

قومی -تفریح -