اصغر خان کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے،پاکستان با اثر افراد کی اجارہ داری کے لیے نہیں بنا :بلاول بھٹو

اصغر خان کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے،پاکستان با اثر افراد کی اجارہ ...
اصغر خان کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے،پاکستان با اثر افراد کی اجارہ داری کے لیے نہیں بنا :بلاول بھٹو

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹونے کہا ہے کہ پاکستان با اثر افراد کی اجارہ داری کے لیے نہیں بنا یا گیا ، اصغر خان کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، الیکشن 2018 میں مینڈیٹ چرانے والوں کا احتساب کب ہوگا؟۔ذوالفقار علی بھٹو کی یوم پیدائش پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کا عدالتی قتل پوری قوم اورعدلیہ کے لیے المیہ ہے، جوہری پروگرام کی بنیاد شہید بھٹونے رکھی، شہید بھٹوکے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، پاکستان بااثرافراد کی اجارہ داری کیلئے نہیں بنایا گیا، الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا احتساب کب ہو گا؟۔انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ صاف ہیں، کوئی کرپشن نہیں کی، کرپشن کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تمام اداروں کا احتساب نہ ہو، کرپشن کا الزام لگا کر کردار کشی کرنا اچھا عمل نہیں، حکمران سابق حکومتوں پرالزام تراشی کرکے نظام چلا رہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...