زرداری اور نواز شریف میں دوریاں ختم کرانے کی کوشش،مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک

زرداری اور نواز شریف میں دوریاں ختم کرانے کی کوشش،مولانا فضل الرحمان ایک بار ...
زرداری اور نواز شریف میں دوریاں ختم کرانے کی کوشش،مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف میںدوریاں ختم کرانے کی کوششیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر متحرک ہوگئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کل (اتوار)کو نواز شریف سے ملاقات کی تجویز دی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جارہا ہے اس لیے اپوزیشن مل کر حکمت عملی طے کرے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات کیلئے فوری ہامی بھرنے سے معذرت کرلی ۔ آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف جیل میں ہیں تو ان سے ملاقات کیسے ہوسکتی ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام گلے شکوے ختم کردینے چاہئیں ،اپوزیشن جماعتوں کو ملک کر حکمت عملی طے کرنی چاہیے ۔آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو مشاورت کے بعد آگاہ کرنے کا کہا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست