اگر آپ بھی برفباری دیکھنے کیلئے مری جانا چاہتے ہیں تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اگر آپ بھی برفباری دیکھنے کیلئے مری جانا چاہتے ہیں تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
اگر آپ بھی برفباری دیکھنے کیلئے مری جانا چاہتے ہیں تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) جب بھی برفباری ہوتی ہے تو پاکستان بھر سے بالعموم او رپنجاب سے بالخصوص لوگ یہ نظارہ دیکھنے کیلئے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرتے ہیں ۔ ہر سال ہی ایسا ہوتا ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں مری پہنچ جاتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔
پولیس کے مطابق برفباری کے باعث سیاحوں کی غیر معمولی تعداد میں آمد کے باعث مری کے مال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ مری میں 4 ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے لیکن اب تک 40 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ مری میں ٹریفک جام ہونے کے باعث سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کی جانب سے ٹریفک بحال کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو ٹریفک سہولیات کے پیش نظر مری میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ مری میں پارکنگ کیلئے جگہ نہ ہونے کے برابر ہے۔سڑک کے اطراف برف ہونے سے پارکنگ کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔
مری میں رش کی ایک وجہ ویک اینڈ بھی ہے ، کیونکہ چھٹی کو بھرپور انداز میں گزارنے کیلئے بھی لوگ بڑی تعداد میں مری کا رخ کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی ملکہ کوہسار مری کی برفباری کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں تو ہمارا یہی مشوہ ہوگا کہ آپ ویک اینڈ کی بجائے کسی اور ورکنگ ڈے کا انتخاب کریں تاکہ رش کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے محفوظ رہیں۔