4 ہفتے جاری رہنے والی پاک چین مشترکہ جنگی مشقوں واریئر 6 کا اختتام

4 ہفتے جاری رہنے والی پاک چین مشترکہ جنگی مشقوں واریئر 6 کا اختتام
4 ہفتے جاری رہنے والی پاک چین مشترکہ جنگی مشقوں واریئر 6 کا اختتام

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک چین مشترکہ جنگی مشقوں واریئر 6 کا کھاریاں کے قریب اختتام ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں واریئر 6 کا اختتام ہوگیا ہے۔ واریئر 6 جنگی مشقوں میں دونوں افواج کے سپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔ مشقوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک چین مسلح افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں 4 ہفتے تک جاری رہیں جو آج (ہفتہ کو)کھاریاں کے قریب اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...