چیف جسٹس کا لاہور میں سرکاری اراضی پر 32 پٹرول پمپس کے قبضوں کا نوٹس

چیف جسٹس کا لاہور میں سرکاری اراضی پر 32 پٹرول پمپس کے قبضوں کا نوٹس
چیف جسٹس کا لاہور میں سرکاری اراضی پر 32 پٹرول پمپس کے قبضوں کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں سرکاری اراضی پر 32 پٹرول پمپس کے قبضوں کا نوٹس لے لیا ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پٹرول پمپس پر قبضے کا نوٹس ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی درخواست پر لیا گیا ہے۔ صالحہ سعید نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ لاہور میں 32 پٹرول پمپس پر قبضہ کیا گیا ہے جن میں سے 28 پٹرول پمپس صوبائی اور 4ضلعی حکومت کے ہیں۔ لیز کے خاتمے کے باوجود قابضین موجودہیں اور حکومت کو 15 برسوں سے ایک روپیہ بھی نہیں دیاجارہا۔ ڈی سی لاہور کی درخواست پر چیف جسٹس نے تمام قابضین کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔