ن لیگ اور پیپلز پارٹی کومتحد ہونا چاہئے،کیا ہم اس وقت اکٹھے ہونگے جب سب جیل چلے جائیں گے؟مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن کو تنبیہہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کومتحد ہونا چاہئے،کیا ہم اس وقت اکٹھے ہونگے جب سب جیل ...
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کومتحد ہونا چاہئے،کیا ہم اس وقت اکٹھے ہونگے جب سب جیل چلے جائیں گے؟مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن کو تنبیہہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کواکٹھا ہونا چاہئے ، کیا ہم اس وقت اکٹھے ہونگے جب سب جیل چلے جائیں گے ؟حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے آئی ،اس وقت اسرائیل کوتسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، اسرائیلی طیارہ پاکستان آتاہے اور اس کودبا دیا جاتا ہے ، اگر اسرائیلی طیارہ آتاہے تو اس کودبانے کی کیا ضرورت ہے ؟ کھل کر بتایا جائے کہ آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان آتاہے اور اس کودبا دیا جاتا ہے ، اگر اسرائیلی طیارہ آتاہے تو اس کودبانے کی کیا ضرورت ہے ؟ کھل کر بتایا جائے کہ آیا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں چھپانے کی کیا ضرورت ہے؟ کھل کر بتایا جائے ، اسرائیل کی تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا براحال ہے ،پاکستان اس وقت عالمی دباﺅ کاشکار ہے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا ہونا پڑے گا ، اس سے قبل مشرف دور میں بھی ان کوحالات نے اکٹھا کردیا تھا ، اپوزیشن کی کوششوں سے شہبازشریف کو چیئر مین پی اے سی بنانے میں کامیا ب ہوئے ، اپوزیشن کومشترکہ حکمت عملی اپنا ہوگی ، ملک قوم کے مفاد میں اپوزیشن اکٹھی ہے ، موجود ہ حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے ، حکومت کو کچھ پتہ ہی نہیں، ان کو لاکر اقتدار میں بٹھا دیا گیا ہے ، پاکستان اس وقت عالمی تنہائی کا شکار ہے ، روپے کی قدر کم اورڈالر مہنگا ہوچکا ہے ۔

انہوں نے کہاموجودہ حالات اے پی سی بلانا انتہائی ضروری ہے ، اپوزیشن لیڈر سے اے پی سی کے انعقاد کیلئے تجاویز مانگی ہیں جو تاحال نہیں ملیں ،کیا ہم اس وقت اکٹھے ہونگے جب سب جیل چلے جائیں گے ؟ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری سے ملاقات کا ایجنڈا طے نہیں تھا، زرداری سے سیاسی صورتحال پربا ت چیت ہوئی ہے ، حکومت کی ناکامیاں عوام کے سامنے آچکی ہیں، حکومت نے ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...