پاک فوج کنٹرول لائن پر بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کابھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کابھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے، پاکستانی افواج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی دعوی یا بیان بازی نہیں۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے،پیشہ وارانہ فوج کی حیثیت سے اس کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر نظر آنے والے جنگی جنون کا سبب اندرونی سیاسی صورتحال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کا ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ اور فلیگ میٹنگز معمول کے مطابق ہورہی ہیں۔گزشتہ دونوں بھارت کے 2 جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے مار گرائے تھے۔