عمران خان میں فہم بچوں کی طرح ، ایک لاابالی پن اورشعبدہ بازی ہے :ہارون الرشید

عمران خان میں فہم بچوں کی طرح ، ایک لاابالی پن اورشعبدہ بازی ہے :ہارون الرشید
عمران خان میں فہم بچوں کی طرح ، ایک لاابالی پن اورشعبدہ بازی ہے :ہارون الرشید

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی مخلوط حکومت ہونے کی وجہ سے اتحادیوں کو رعایت دینا پڑ رہی ہے ، عمران خان میں فہم بچوں کی طرح ہے اور مزاج میں ایک لاابالی پن اورشعبدہ بازی ہے۔

دنیا نیوز رکے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ تحریک انصاف نے طے کرلیا تھا کہ ترجیح اول اقتدار ہے بصور ت دیگر اس سے زیادہ ووٹ پڑتے جو تحریک انصاف نے حاصل کئے ، دوسری بات یہ ہے کہ مخلوط حکومت ہے اور اس وجہ سے اتحادیوں کو کچھ رعایت بھی دینا پڑتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قر آن مجید کہتاہے کہ مخلص آدمی کوخطرہ نہیں ہوتا ، صرف ایک مخلص آدمی تھے اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میں فہم بچوں کی طرح ہے اور مزاج میں ایک لاابالی پن ہے اور شعبدہ بازی ہے ۔

مزید : قومی


loading...