ملتان کی ٹیم کا نام کیا ہوگا؟ علی ترین نے ایسی ویڈیو جاری کردی کہ سب کچھ واضح ہوگیا
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے نام کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے تاہم علی ترین کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا پہلے والا نام ہی برقرار رکھا جائے گا۔
علی ترین نے تیم کے نام کے حوالے سے کیے گئے اپنے سروے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا پرانا نام ملتان سلطان برقرار رکھا جائے۔ علی ترین نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹیم کے نام کا اعلان کل (اتوار کو) کیا جائے گالیکن انہیں بھی نتیجہ صاف نظر آرہا ہے کہ ٹیم کا نام کیا ہوگا۔
ایک اور ٹویٹ میں علی ترین نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ نام ملتان بہادرز ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے خریدی جس کے بعد انہوں نے ٹیم کا نام رکھنے کیلئے لوگوں سے مختلف تجاویز مانگیں۔ علی ترین نے چھٹی ٹیم کا نام ملتان برقرار رکھا لیکن اس کے آگے سلطان تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے ملتان کے ساتھ ملنگز، جنوبیز، سینٹس، بہادرز کے 4 ناموں کیلئے ووٹنگ کرائی تھی۔ اس ووٹنگ میں 66 ہزار 560 لوگوں نے حصہ لیا لیکن ملنگز اور بہادرز کو ایک جتنے 34 فیصد ووٹ ملے جس کے باعث نام فائنل نہیں کیا جاسکا۔ووٹنگ کا رزلٹ ٹائی ہونے پر علی ترین نے اعلان کیاتھا کہ اب وہ جنوبی پنجاب کے گلی محلوں میں جائیں گے اور لوگوں سے پوچھیں گے کہ ٹیم کا نام کیا رکھا جائے۔
۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔