ایسے مقدمات بند ہوناشروع گئے ہیں جن میں شامل عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا :سلمان غنی

ایسے مقدمات بند ہوناشروع گئے ہیں جن میں شامل عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا ...
ایسے مقدمات بند ہوناشروع گئے ہیں جن میں شامل عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا :سلمان غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ میں ابھی عمران خان سے مایوس نہیں ہوا ،پچھلے کچھ دنوں سے کیسز بند ہونا شروع ہوگئے ہیں اور کونسے سے کیس بند ہوئے ہیں جن میں شامل عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا؟ سیاسی جماعتوں میں کرپٹ افراد زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہاکہ موثر احتساب کی بات کی جاتی رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ کرپشن کارحجان بڑھتا ہی گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں کرپٹ افراد زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، عمران خان نے قوم سے سچ بولنے کا کہتا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کوان سے توقعات تھیں، وہ بیس سال تک اسی بات کے ساتھ آگے بڑھے ۔
انہوں نے کہا کہ میں ابھی عمران خان سے مایوس نہیں ہوا ،پچھلے کچھ دنوں سے کیسز بند ہونا شروع ہوگئے ہیں اور کونسے سے کیس بند ہوئے ہیں جن میں شامل عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا ، سیاستدان پر ہاتھ ڈالنا آسان ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کااستعفیٰ منظور نہ ہونا خود عمران خان کی حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔

مزید :

قومی -