نیب میں 9سو ارب کے 12ریفرنس دائر ہوچکے ہیں:خاور گھمن

نیب میں 9سو ارب کے 12ریفرنس دائر ہوچکے ہیں:خاور گھمن
نیب میں 9سو ارب کے 12ریفرنس دائر ہوچکے ہیں:خاور گھمن

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ نیب میں اس وقت 12کے قریب ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں جو نوسوارب کے بنتے ہیں، آئین یہ کہتاہے کہ اگر ریفرنس دائر ہوجائے تو ایک ماہ کے اندر فیصلہ آجانا چاہئے، عمران خان نے آنیوالے دنوں میں احتساب پر کوئی سمجھوتہ کیا توناکام ہوجائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ اصغر خان کیس اس وقت عدالت عظمیٰ کے سامنے ہے ، حکومت کی جانب سے اس پر بیان آچکاہے کہ اس پر نظر ثانی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے اندرایک چیز مشترک رہی ہے کہ ٹاپ پر بیٹھا ہوا جو شخص ہے، وہ سینٹرل لیول پر آکر سمجھو تہ کرلیتاہے جس سے سارا زور ختم ہوجاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب میں اس وقت 12کے قریب ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں جو نوسوارب کے بنتے ہیں، آئین یہ کہتاہے کہ اگر ریفرنس دائر ہوجائے تو ایک ماہ کے اندر فیصلہ آجانا چاہئے ، اب عدالتوں میں کام نہ ہونے کا ملبہ ہم حکومتوں پر ڈال دیتے ہیں، اگر عمران خان نے آنیوالے دنوں میں احتساب پر کوئی سمجھوتہ کیا توناکام ہوجائیں گے لیکن میں اسلام آباد میں بیٹھ کر یہ دیکھ رہاہوں کہ ہم بہتری کی جانب جارہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...