شیخ رشید چیئر مین پی اے سی کے معاملے پر عدالت گئے تو عدالت کچھ بھی کرسکتی ہے:مہمل سرفراز

شیخ رشید چیئر مین پی اے سی کے معاملے پر عدالت گئے تو عدالت کچھ بھی کرسکتی ...
شیخ رشید چیئر مین پی اے سی کے معاملے پر عدالت گئے تو عدالت کچھ بھی کرسکتی ہے:مہمل سرفراز

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مہمل سرفراز نے کہاہے کہ شہبازشریف کے حوالے سے شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ ان کو چیئر مین پی اے سی نہیں ہوناچاہئے تھا اور میں عدالت میں جاﺅں گا، اب عدالت کچھ بھی کرسکتی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مہمل سرفراز نے کہا کہ معاشی بدحالی کی پوری ذمہ داری حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی، اس کی ذمہ داری اسحاق ڈار کی پالیسیاں ہیں، اسحاق ڈار نے در آمدی انڈسٹری کوسبسڈائز کیا ہوا تھا ، یہ بہت بڑا نقصان تھا جو ملکی معیشت کوپہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو معاشی بدحالی کاذمہ دارتوقرار نہیں دیا جاسکتا لیکن اس حکومت پر بھی تنقید بنتی ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے معاشی بدحالی پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ، اور ایک سال میں تیسرا بجٹ لایا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کمیٹی کا چیئر مین منتخب ہوکر آتا ہے، اب شہبازشریف کے حوالے سے شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ ان کو چیئر مین پی اے سی نہیں ہوناچاہئے تھا ،میں عدالت میں جاﺅں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب عدالت کچھ بھی کرسکتی ہے لیکن اگر حکومت سب کچھ عدالت سے ہی کرنا چاہتی ہے تو پھر حکومت بھی عدالت کے حوالے کردے ۔

مزید : قومی


loading...