تحریک انصاف معیشت کو بہت نیچے لے آئی ، اب تک 100بلین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہوگا:حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

تحریک انصاف معیشت کو بہت نیچے لے آئی ، اب تک 100بلین ڈالر کا نقصان ہوچکا ...
تحریک انصاف معیشت کو بہت نیچے لے آئی ، اب تک 100بلین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہوگا:حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے اس وقت پاکستان کو سو بلین ڈالر سے زیادہ نقصان ہوچکا ہو گا، تحریک انصاف معیشت کوبہت نیچے لے آئی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس ملک کودوچیزیں پوری کرکے دیکر گئی ہے اور وہ بجلی اور گیس ہیں جو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے حوالے سے غیر سنجیدہ رد عمل دکھایا ہے جس پر کئی افواہیں سامنے آرہی ہیں، کوئی بھی جے آئی ٹی بنادی جائے ، اس وقت پاکستان کو سو بلین ڈالر سے زیادہ نقصان ہوچکا ہو گا ، خراب معیشت ن لیگ کوملی تھی لیکن ن لیگ نے ملک کی معیشت کوبہترکیا لیکن تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کوبہت نیچے لے آئی ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس ثاقب نثار جوڈیشل ایکٹوزم کے بہت زیاد ہ مخالف تھے لیکن چیف جسٹس بننے کے بعد کئی ججوں کوبھی نکال دیا گیا اور نااہلیاں بھی ہوئیں، وفاقی حکومت صوبے کو فنڈز دے سکتی ہے لیکن اس کی نگرانی نہیں کرسکتی ۔

مزید : قومی


loading...