گھر کے بھیدی نے بتایا کہ حکومت کی معاشی ڈائر یکشن کے اچھے اثرات نظر نہیں آرہے : مظہر عباس

گھر کے بھیدی نے بتایا کہ حکومت کی معاشی ڈائر یکشن کے اچھے اثرات نظر نہیں آرہے ...
گھر کے بھیدی نے بتایا کہ حکومت کی معاشی ڈائر یکشن کے اچھے اثرات نظر نہیں آرہے : مظہر عباس

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ پانچ چھ ماہ میں حکومت کی معاشی حوالے سے ڈائریکشن کے اچھے اثرات نظر نہیں آرہے اور یہ گھر کے بھیدی نے ہی بات کی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ کسی حکومت کے پانچ سال کا کسی حکومت کے پانچ ماہ کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا ،اس وقت حکومت اور اپوزیشن میں محاذ آرائی کی صورتحال ہے جو سرمایہ کار کیلئے کوئی اچھی چیز نہیں ہوتی ، سرمایہ کار ملکی استحکام کو دیکھ رہا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان پانچ چھ ماہ میں حکومت کی معاشی حوالے سے ڈائریکشن کے اچھے اثرات نظر نہیں آرہے اور یہ گھر کے بھیدی نے ہی بات کی ہے کیونکہ فرخ سلیم گھر کے بھیدی ہی ہیں ۔

مزید : قومی


loading...